صحت کارڈ کے حوالے سے اہم معلومات:
وزیراعظم پاکستان عمران خان صاحب کے ویژن کے مطابق فروری میں پورے پنجاب میں صحت کارڈ بن جائیں گے
صحت کارڈ سے دو طرح کے علاج ہوتے ہیں
1- ثانوی علاج 2- ترجیحی علاج
ثانوی علاج
ثانوی علاج میں زچگی شامل ہے جس میں نارمل ڈیلیوری ، C سیکشن / آپریشن ، زچگی کی پیچیدگیاں ، پیدائش سے پہلے چار بار معائنہ ، پیدائش کے بعد ایک بار معائنہ ، نوزائیدہ بچے کا ایک بار معائنہ ،
اس میں داخلے سے ایک دن قبل کی کی ادویات ،
اور ہسپتال سے اخراج کے بعد مزید پانچ دن کی ادویات بھی شامل ہیں ۔
ترجیحی علاج میں شامل بیماریا
امراض قلب کا علاج ،
ذیابیطس سے متعلق پیچیدگیوں کا علاج ،
حادثاتی چوٹیں یعنی ہڈیوں کی ٹوٹ پھوٹ کا علاج ،
سڑک کے حادثے علاج ،
دل ، جگر ، گردے پھیپھڑوں کا علاج ،
یرقان کا علاج
کالے یرقان کا علاج
کینسر کا علاج
اعصابی نظام کی جراحی،
آخری درجے ہر گردوں کی بیماری کا علاج
ترجیحی علاج میں ہسپتال کے اخراج کے بعد ایک بار مفت معائنے کی سہولت بھی موجود ہے ۔
یہ وہ تمام بیماریاں ہیں جن کا علاج صحت کارڈ کے ذریعے ممکن ہے ۔
مقرر کردہ ہسپتال میں پہنچتے ہی صحت سہولت پروگرام کا نمائندہ ہسپتال کے اسقبالیے پر آپ کی رہنمائی کے لیے موجود ہوگا ،
نمائندہ آپ کے قومی صحت کارڈ کی جانچ کے بعد آپ کو متعلقہ شعبے کے متعلق رہنمائی کریگا ۔
داخلی علاج کی صورت میں مریض کو کرائے کے مد میں 1000 روپے دیے جائیں گے ، جو کہ ایک سال میں زیادہ سے زیادہ تین مرتبہ ادا کیے جائیں گے ۔۔
اس کے علاوہ اگر مریض پینل کردہ ہسپتال میں دوران علاج فوت ہو جائے ، تو اسکی تجہیز و تدفین کے لیے مبلغ 10,000 روپے ادائیگی کی جائیگی ۔
یہ اہم معلومات شئیر کریں تاکہ غریب آدمی کو اس کارڈ کی اہمیت کے بارے میں پتہ ہو ۔۔
Healthcare Packages
Currently, the following two treatment packages are available for the beneficiaries of the program. The details for available packages are updated on the PM Health Program Website.
1. Secondary Care
Initial coverage PKR 60,000 / family / year
Additional coverage PKR 60,000 / family
2. Priority Treatment
Initial coverage PKR 300,000 / family / year
Additional coverage PKR 300,000 / family
Watch Video